عالمی برادری انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے‘اقوامِ متحدہ میں افغان سفیر کا مطالبہ

بدھ 15 ستمبر 2021 00:17

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) سابقہ افغان حکومت کے اقوامِ متحدہ میں سفیر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کی جانب سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کریں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ناصر احمد اندیشہ نے طالبان کی جانب سے 15 اگست کو کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد انسانی حقوق بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات پر زور دیا۔

’آج کروڑوں لوگ اپنی زندگیوں اور انسانی حقوق کے متعلق خوف زدہ ہیں اور عالمی برادری نہ ایسے وقت میں چپ رہ سکتی ہے نہ اسے چپ رہنا چاہیے جب ملک میں ایک انسانی بحران جنم لے رہا ہو۔‘ Yناصر احمد اندیشہ کو سابق صدر اشرف غنی نے جنیوا میں تعینات کیا تھا اور افغانستان کے نئے حکمرانوں نے اب تک اٴْن کی تبدیلی کی گزارش نہیں کی ہے اس لیے وہ اب بھی اپنے عہدے پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کے سربراہ مشیل بشیلیٹ اور یورپی یونین نے بھی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے اور ان کو دستاویزی شکل میں لانے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کریں۔طالبان کے افغانستان میں اقتدار میں آنے کے بعد سے مختلف مقامات پر خواتین مظاہرین پر تشدد کی ویڈیوز منظرِ عام پر آئی ہیں جبکہ متعدد صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے اٴْنھیں ایسے مظاہروں کی کوریج کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔طالبان کی جانب سے ان دعووں کی تردید کی گئی ہے۔