کوئٹہ ،ویمن یونیورسٹی اسکینڈل کے حوالے سے سابق گورنر کی جانب سے انکشافات باعث تشویش ہیں ،بلوچستان نیشنل پارٹی

منگل 14 ستمبر 2021 22:30

*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں وویمن یونیورسٹی اسکینڈل کے حوالے سے سابق گورنر کی جانب سے جو انکشافات ہوئے وہ باعث تشویش ہیں اس حوالے سے مکمل اور باریک بینی کے ساتھ تحقیقات کے مراحل کو مکمل کیا جائے وویمن یونیورسٹی بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈلز میں جو انکشاف ہوئے وہ بلوچستان کے مثبت روایات کے برخلاف ہیں بییان میں کہا گیا ہے کہ اسکینڈلز علم دشمن اقدامات کے زمرے میں آتے ہیں ایک تو بلوچستان میں طالبات کیلئے تعلیم حاصل کرنا مشکل ہے لیکن ایسے اسکینڈلز جو سامنے آ رہے ہیں وہ یقینا باعث افسوس ہیں حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے معاملات کو باریک بینی سے دیکھ کیونکہ اس سے بلوچستان کے طلباو طالبات کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد پارٹی کہتی آ رہی ہے کہ دیگر صوبوں میں اختیارات وزرااعلی کے پاس ہیں مگر بلوچستان میں گورنر کے پاس اختیارات ہونے کی وجہ سے یقینا معاملات خراب ہیں سکینڈلز سامنے آ رہے ہیں والدین میں تشویش بڑھ رہی ہے فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کمیٹی تشکیل دی جائے جو تمام باتوں کو سامنے رکھے -