موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے اصراف جیسے چیلنجز کا مقابلہ ہم قومی اتفاق اور باہمی اشتراک سے ہی کر سکتے ہیں: مونس الٰہی

پاکستان کی معاشی خوشحالی کا دارومدار آبی وسائل کی بہتری پر منحصر ہے، پانی بچائیں، مستقبل بچائیں: ٹویٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 15 ستمبر 2021 10:56

موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے اصراف جیسے چیلنجز کا مقابلہ ہم قومی اتفاق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان میں زیر زمین کم ہوتی ہوئی پانی کی سطح پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی بچائیں تاکہ پاکستان کا مستقبل سر سبز ہو سکے۔

(جاری ہے)

مونس الٰہی نے کہا کہ آبی وسائل کے بہتر استعمال سے ہی پاکستان کے معاشی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے، فرسودہ نہری نظام صرف 30 دن پانی کو محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور پانی کا اصراف ایسے چیلنجز ہیں جن کا مقابلہ ہم قومی اتفاق اور باہمی اشتراک سے ہی کر سکتے ہیں، پاکستان کی معاشی خوشحالی کا دارومدار آبی وسائل کی بہتری پر منحصر ہے۔ انہوں نے مستقبل میں پیش آنے والے خطرے کو بھانپتے ہوئے کہاکہ پانی بچائیں، مستقبل بچائیں۔

متعلقہ عنوان :