ڈالر کی اونچی اڑان نے پاکستانی شہریوں کو مزید مقروض کردیا

بدھ 15 ستمبر 2021 12:38

ڈالر کی اونچی اڑان نے پاکستانی شہریوں کو مزید مقروض کردیا
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) ڈالر کی اونچی اڑان نے پاکستانی شہریوں کو مزید مقروض کردیا ہے ہر شہری اور پیدا ہونیوالا بچہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے 1لاکھ 60 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء مزید مہنگی ہونے کیساتھ ساتھ بجلی‘ گیس‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے جس سے غریب عوام کیلئے تبدیلی سرکار کسی ڈراؤنے خواب سے کم ثابت نہیں ہورہی حکومتی کارکردگی زبانی جمع خرچ کے ساتھ ساتھ قوم کے تین سال برباد کرنے کے علاوہ غریب کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :