Live Updates

وزیراعظم اور چینی صدر کی ملاقات طے پا گئی

عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 15 ستمبر 2021 19:27

وزیراعظم اور چینی صدر کی ملاقات طے پا گئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15ستمبر2021ء) وزیراعظم اور چینی صدر کی ملاقات طے پا گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے دشنبے روانہ ہونے کیلئے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دشنبے میں شیڈول ایس سی او اجلاس میں شرکت کے علاوہ کئی اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ خاص کر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کیساتھ وزیراعظم عمران خان کی ملاقاتیں طے کرلی گئی ہیں۔

عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔ جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ دشنبے جائیں گے۔ اس سے قبل منگل کی شام کو وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس دوران افغانستان کی تازہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ، روسی صدر نے بھی وزیراعظم کو دورہ روس کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان کچھ ہی دنوں میں دوسرا رابطہ ہے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی عوام کو اہم موڑ پر تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، افغانستان کو امداد دینے اور معاشی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن نے پاک روس مجموعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان گیس اسٹریم پائپ لائن منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کا عزم کیا، عمران خان نے کہا کہ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات