مجھے صبر و تحمل سے سکھانے پر آپ کا شکریہ وقار بھائی، شاہین شاہ

آپ کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا،دونوں سابق کوچز کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کوچز مصباح الحق اور وقار یونس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر دونوں سابق کوچز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور مصباح الحق کیلئے لکھا کہ آپ کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

سابق بولنگ کوچ وقار یونس کیلئے شاہین شاہ نے کہا کہ مجھے اب تک جتنے کوچز ملے ہیں ان میں سب سے بہترین وقار بھائی تھے۔نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے صبر ، تحمل اور پیار سے سکھانے کیلئے آپ کا شکریہ، میں آپ کے سکھائے تمام تر اسباق کو یاد رکھوں گا۔واضح رہے کہ رواں ماہ مصباح الحق اور وقار یونس ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے۔پی سی بی کے مطابق سابق کرکٹر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے۔