تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے ،بی اے پی میں اختلافات گھر کا مسئلہ ہیں ،ابھی طلاق تک نوبت نہیں آئی،وزیر خوراک بلوچستان

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے بی اے پی میں اختلافات گھر کا مسئلہ ہیں ابھی طلاق تک نوبت نہیں آئی، یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لااپوزیشنکا حق ہے پارٹی کے اختلافات اندورونی مسئلہ ہیں گلے اور ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں بعض اوقات لوگ مداخلت کرکے گھر اجڑنے سے بچا لیتے ہیں جبکہ بعض اوقات طلاق ہوجاتی ہے ابھی تک طلاق کی نوبت نہیں آئی انہوں نے کہا کہ بی اے پی میں فل الحال فاروڈ بلاک نہیں ہے صوبے میں قبائلی روایات کے مطابق ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں وزیراعلیٰ جام کمال خان قابل احترام ہیں ہر چیز کا ازالہ ہوسکتا ہے ابھی کسی بھی حتمی رائے پر نہیں پہنچے ۔

متعلقہ عنوان :