نوشہرہ، جلوزئی حکیم آباد کے سینکڑوں مکین مکانات کی مسماری اور اس پر PHA کی افسر شاہی کیلئے محلات کی تعمیر اتی منصوبے کے خلاف سراپا احتجاج
چراٹ پبی روڈہر قسم کے ٹریفک کے لیے مکمل بلاک کردی
ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:18
(جاری ہے)
پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان اور پارلیمانی لیڈر اختیار ولی نے جلوزئی پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس پر صوبائی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے (PHA)کی جانب سے جلوزئی ہاوسنگ اسکیم کے لیے جلوزئی حکیم آباد کی سیکڑوں ایکٹر ارضی زبردستی وگزار کرنے کے خلاف جمعہ کے روز سیکڑوں متاثرین نے پبی چراٹ اور چراٹ پبی روڈ ہر قسم کی ٹرائفک کے لیے مکمل طور پر بلاک کردیا۔مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز آٹھائیں حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے ۔پولیس کی باری نفری موقعہ پر پہنچ گئی۔جلوزئی حکیم آباد کے سینکڑوں مکین کا کہنا ہے کہ حکومت کا ظلم و زیادتی جاری رہی تو بصورت دیگر ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے اس سلسلے میں نوشہرہ کے علاقہ جلوزئی کے موضع حکیم آباد کے عمائدین حاجی حکیم خان، آحتر منیر،مولوی محمد افضل، سید بادشاہ، توصیف احمد، عبدالمالک اور محمد اقبال کی قیادت میں سینکڑوں نوجوانوں، سکولز، کالجز کے طلبا ء نے پی ایچ اے حکام کے خلاف مہاجر بازار چوک میں احتجاجاً چراٹ روڈ بلاک کر دی مطایرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقررین کاکہنا تھاکہ ہمارا گاوں حکیم آباد جلوزئی 1978سے انتقال شدہ 90کنال رقبے پر آباد ہے جس کی کل آبادی تقریباً 2200افراد پر مشتمل ہے اور اس گاوں میں مساجد، سکولز قبرستان، حجرے موجود ہیں اور یہاں کے مکین خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں لیکن اے سی پبی پی ایچ اے حکام کی ایما پر نوشہرہ پولیس فورس کو استعمال کرکے ہمیں اپنے زاتی، ملکیتی مکانات سے بے دخل کرکے افسر شاہی کے لئے محلات تعمیر کر رہی ہی. انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے ہمارے گاوں پر قبضہ کرکے ہمیں دربدر کرنے اور ہمارے سروں سے چھت چھینے پر بضد ہیں لیکن ہمیں کسی صورت پی ایچ اے حکام کا غریب دشمن منصوبہ منظور نہیں کیونکہ اس منصوبے سے ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں اور اس منصوبے کے خلاف ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیر دفاع پرویز خان خٹک اعلیٰ عدلیہ اور دیگر حکام سے داد رسی کی اپیل کی۔ دراثنا پیی سرکل کے ڈی ایس پی روشن زیب خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات شروع کی جس پر مظاہرین کی ناکامی پر تھانہ جلوزئی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.