سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گھنور خان کو کراچی وسطی عدالت میں تعینات کردیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گھنور خان کو کراچی وسطی عدالت میں تعینات کردیا۔ جس کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے تعیناتی کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ عبدالرزاق نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ گھنور خان کو بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کیا گیا۔ ضلع وسطی کی عدالت میں مذکورہ اسامی خالی پڑی تھی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔