لاہور چیمبر کے تمام ایگزیکٹو کمیٹی اراکین بلامقابلہ منتخب ہوگئے

ہفتہ 18 ستمبر 2021 18:37

لاہور چیمبر کے تمام ایگزیکٹو کمیٹی اراکین بلامقابلہ منتخب ہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی 2021-22کے لیے تمام امیدواران بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں کیونکہ کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس سے ایک ایک امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ کارپوریٹ کلاس کی آٹھ سیٹوں کے لیے 9، ایسوسی ایٹ کلاس کی 7سیٹوں کے لیے 8جبکہ خواتین کے لیے مختص نشست پر ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

(جاری ہے)

کارپوریٹ کلاس کے لیے بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں میاں جبار خالد، خالد محمود، میاں رحمن عزیز چن، رضوان حیدر، احمد الہی، محمد ریاض الحسن، محمد مومن علی ملک اور طارق محبوب، شامل ہیں۔ میاں نعمان کبیر، محمد یوسف شاہ، چودھری واجد علی، حارث عتیق، ملک محمد ندیم، محمد عثمان اور میاں عتیق الرحمن ایسوسی ایٹ کلاس کے لیے جبکہ جبکہ شمیم اختر خواتین کے لیے محتص ایک نشست پر بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔