پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس 168237 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

منگل 21 اکتوبر 2025 11:22

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس 168237   پوائنٹس کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث مثبت رجحان برقرار رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1994 پوائنٹ بڑھ کر 168,237 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی تھی جب 100 انڈیکس 2436 پوائنٹ اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 166,242 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرینِ معیشت کے مطابق مارکیٹ میں یہ مسلسل مثبت رجحان معاشی استحکام سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور حکومتی پالیسیوں کے تسلسل کا مظہر ہے۔ سرمایہ کار حلقوں کا کہنا ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہتر معاشی اشاریے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید مستحکم بنا رہے ہیں۔