پنجاب حکومت نے سالوں سے عائد نئی سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام پر پابندی ختم کردی
10سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے این او سی جاری ہو چکے، نئی سیمنٹ فیکٹریوں سے لاکھوں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ پسماندہ علاقوں میں فیکٹریاں قائم ہونے سے معاشی ترقی ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 18 ستمبر 2021
19:38
(جاری ہے)
پسماندہ علاقوں میں نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے معاشی ترقی ہوگی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ نمک اور کوئلے کی صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ایک ارب 64کروڑ روپے ریونیو وصولی کی گئی ہے۔ نمک کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے 21راک سالٹ ایکسپلوریشن لائسنس جاری کئے گئے۔ کوئلے کی 4اورنمک کی 8 مائنز کے آغاز سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ کوئلہ کی کان کنی پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے اور کوئلہ کے 20 بلاکس کے نیلام عام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بروقت معلومات فراہم کرنے کیلئے منرل کیڈسٹرل سسٹم لایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے ای، فائٹنگ اورآفس آٹو میشن سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔ مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا نفاذ کیا گیا ہے۔ مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے تحت45 ان سروس تربیتی کو رسز شروع ہو چکے ہیں اور 3000 ورکرز کی پروفیشنل ٹریننگ کرائی گئی۔ پنجاب سکول آف مائنز کٹاس میں جدید سہولیات سے آراستہ ان سروس ٹریننگ اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔ مائن سیمپل ٹیسٹنگ لیبارٹری خوشاب کو بحال اور بہتر بنایا جا رہا ہے۔ خوشاب اورمیانوالی اور خوشاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز کے نئے دفاتر بنائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کان کنوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ یقینی بنانے کیلئے قابل قدر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے معائنہ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کر دی گئی۔ کان کنی کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے سرگودھا پل111 پر ریسکیوا سکواڈ قائم کر دیا گیا ہے۔کان کنان کے بچوں کیلئے سکالر شپ کی مد میں 300 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کان کنان کے 5600 بچوں کو سالانہ تعلیمی وظائف کی مد میں 8 کروڑ 50 لاکھ روپے دیئے گئے۔ معذورکان کنوں کو6000 روپے ماہانہ کی خصوصی گرانٹ دی جا رہی ہے۔میانوالی کے علاقے مکڑوال میں 10بیڈز پر مشتمل مائنزلیبر ویلفیئرہسپتال بنایا گیا ہے۔کوہ سلیمان سمیت دور دراز علاقوں میں کان کنوں کے علاج معالجے کیلئے 6 مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسریاں بنائی جا رہی ہیں۔ضلع چکوال میں کان کنوں کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کان کنوں کو پینے کے صاف پانی کیلئے بستی ڈاہر، مکڑ والا اورچواسیدن شاہ میں 3 واٹر سپلائی سکیمیں اورآراو پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو اندھیری رات میں جعلی طریقے سے ہسپتال لاکر سپریم کورٹ کے حکم کے ساتھ فراڈ کیا گیا
-
میر رضا قتل کیس؛ جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والے شخص کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
پی ڈی ایم اے نے صوبے میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
-
ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگراموں کی اجازت محدود کر دی
-
افتخارگیلانی کو نون لیگ کشمیر کے صدر شاہ غلام قادرنے ووٹ نہیں دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
-
سرحد یونیورسٹی سے احتجاجی طلباء نکالے جانے کی خبریں غلط ہیں، کیمپس ڈائریکٹر
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی سرحدی گزرگاہوں کی جدیدکاری کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
-
وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کے تمام اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے. سینیٹر پرویز رشید
-
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے. مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.