سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

صوفی بزرگ شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 278 ویں سالانہ عرس کے موقع پر 22 ستمبر بروز بدھ کو صوبے کے تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 ستمبر 2021 21:00

سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے صوبے بھر میں عام تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صوفی بزرگ شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 278 ویں سالانہ عرس کے موقع پر 22 ستمبر 2021 بروز بدھ بمطابق 14 صفر 1443 ہجری کو صوبے کے تمام اضلاع میں عام تعطیل ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 ستمبر کو عام تعطیل کے باعث حکومت سندھ کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام اداروں میں تعطیل ہوگی، صرف لازمی خدمات اور کووڈ ایمرجنسی خدمات میں مصروف ادارے معمول کے مطابق خدمات کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :