آبدوزیں فراہم کرنے کے 50ارب آسٹریلوی ڈالر کے معاہدے کی منسوخی ، فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا کو جھوٹا قرار دیدیا

جھوٹ بولا گیا، دہرا معیار اختیار کیا گیا، اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی اور توہین کی گئی، ایسے نہیں چلے گا، فرانسیسی وزیر خارجہ کا انٹرویو

اتوار 19 ستمبر 2021 12:15

آبدوزیں فراہم کرنے کے 50ارب آسٹریلوی ڈالر کے معاہدے کی منسوخی ، فرانس ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) فرانس نے آسٹریلیا کیساتھ آبدوزیں فراہم کرنے کے 50ارب آسٹریلوی ڈالر کے معاہدے کی منسوخی کے بعد امریکا اور آسٹریلیا کو جھوٹا قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا نے فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایوز لے درائن کے حوالے سے بتایاکہ جھوٹ بولا گیا، دہرا معیار اختیار کیا گیا، اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی اور توہین کی گئی، ایسے نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ اب دو اتحادیوں کے درمیان سنگین بحران پیدا ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ کا بیان صدر ایمانویل میکرون کے حکم پر امریکا اور آسٹریلیا سے فرانس کے سفیروں کو واپس بلانے کے ایک روز بعد سامنے آیا۔

متعلقہ عنوان :