صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز نے ٹھٹھہ ،سجاول روڑ پر لگائے گئے اسٹریٹ لائٹس پولز کی مبینہ چوری کا نوٹس لے لیا، ایف آردرج ، تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

اتوار 19 ستمبر 2021 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء)صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیاعباس شاہ کا میڈیا رپورٹ جس کے مطابق ٹھٹھہ - سجاول روڑ پر لگائے گئے اسٹریٹ لائٹس پولز کی مبینہ چوری کا سخت نوٹس لیتے ہوئی سیکر یٹر ی ورکس اینڈ سروسز کو متعلقہ ایکسین کو عہدے سے ہٹانے جبکہ اے ای این اور سب انجینئر کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایک تین رکنی اعلی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کمیٹی کو تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر صوبائی ہائی ویز نے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی جن کے ممبران میں ڈائریکڑ ہائی ویز، ٹکنیکل آفیسر اور ایکسین کوسٹل ہائی ویز شامل ہونگے۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز نے واقعہ کی فوری ایف آئی آر درج کرانے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ یہ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹھٹھ سجاول روڑ پر 80 سے زائد پولز میں سے 35 پولز کی کمشدگی کا انکشاف کیا گیا تھا۔