بلجیم کی پاکستان کو برآمدات میں 10 فیصد اضافہ

اتوار 19 ستمبر 2021 16:00

بلجیم کی پاکستان کو برآمدات میں 10 فیصد اضافہ
بلجیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) بلجیم پاکستان کو برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ بات بلجیم کے والونیا ریجن کی ایکسپورٹس میں اضافے کے ذمہ دار ادارے Awex کی جانب سے بتائی گئی۔

(جاری ہے)

اویکس کے مطابق اس سال کی پہلی شش ماہی میں بلجیم کی مختلف مصنوعات کی پاکستانی مارکیٹ میں قبولیت اور فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ہونے والی فروخت سے 49 فیصد زائد ہے ادارے نے اس حوالے سے واضح اعداد و شمار شائع نہیں کیے تاہم بتایا کہ پاکستانی مارکیٹ میں اس کی مصنوعات کی فروخت میں 49 فیصد اضافہ اور مجموعی طور پر اس کی پاکستان کو برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے

متعلقہ عنوان :