نوشکی،ڈپٹی کمشنر نوشکی غلام جان مینگل نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

پیر 20 ستمبر 2021 14:43

نوشکی،ڈپٹی کمشنر نوشکی غلام جان مینگل نے  پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
 نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر نوشکی غلام جان مینگل نے ڈی ایچ او افس میں پانچ سال سے کم عمربچے کو  قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر اے سی نوشکی شعیب احمد محمد حسنی ڈپٹی ڈی ایچ او  ڈاکٹر مشتاق مینگل نجیب مینگل۔صاحبزادہ شاہ محمود نے بھی بچوں کو قطرے پلائیں  ڈی سی نوشکی غلام جان مینگل نے کہا کہ والدین نئی نسل کو محفوظ بنانے کے لیے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلاہے۔

(جاری ہے)

پولیو ایک خطرناک مرض ہے اور ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے بچانے کےلیے پرخلوص کوششیں کرنا ہوگی انسداد پولیو مہم قومی فریضہ ہیں ہم سب کو ملکر اس موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا عوام میں شعورو اجاگر کرنے کےلیے علماء سول سوسائٹی و دیگر اپنا کردار ادا کرے پورےضلع میں ہمارے صحت کی ٹیمیں اس قومی فریضہ کو ادا کرنے کےلیے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہیں  اس موذی مرض کا خاتمہ کرکے دم لینگے والدین سے بھی چاہیے  کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔