دانش تیمور نے ڈرامہ سیریل ’’عشق ہے ‘‘کی ریکارڈنگ کے بعد دوبارہ بال چھوٹے کرا لئے

پیر 20 ستمبر 2021 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) نامور اداکار دانش تیمور نے ڈرامہ سیریل ’’عشق ہے ‘‘کی ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد دوبارہ بال چھوٹے کروانے کے ساتھ ہلکی ڈاڑھی بھی رکھ لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار دانش تیمورنے ڈرامہ سیریل ’’ عشق ہے ‘‘ کے اسکرپٹ کے مطابق اپنے کردار کیلئے اپنے بالوں کو بڑھایاتھا تاہم ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد انہوںنے دوبارہ سے اپنے بال چھوٹے کر الئے ہیں اوراپنے چہرے پر پہلے کی طرح ہلکی ڈاڑھی بھی رکھ لی ہے ۔