برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران کمی ریکارڈ

منگل 21 ستمبر 2021 14:19

برآمدات پرمال برداری کے اخراجات  میں مالی سال کے پہلے دوماہ  کے دوران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات  میں  رواں  مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران   سالانہ بنیاد پر کمی  ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق  رواں سال جولائی اوراگست  کے دوران  ملکی برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کی مدمیں 40.27 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.93 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 49.91 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اگست کے مہینے میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کی مدمیں20.13 ملین ڈالرکی ادائیگیاں کی گئیں ، گزشتہ سال اگست میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 22.99 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2021 میں برآمدات پرنقل وحمل کے اخراجات کی مدمیں 211.93 ملین ڈالرکی ادائیگیاں کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :