کرکٹ فینز کو افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان نہیں آئے گی، کرسچن ٹرنر

برطانیہ کی سیکورٹی کی بنیاد پر پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی نہیں آئی،امید ہے پاکستان میں کرکٹ کے میدان جلد آباد ہونگے، گفتگو

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہاہے کہ کرکٹ فینز کو افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان نہیں آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کرکٹ ٹیم کے نہ آنے کا فیصلہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ہے،کھلاڑیوں کی فلاح کی خاطر کرکٹ بورڈ کو یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ برطانوی ہائی کمیشن نے سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کا مشورہ نہیں دیا،انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان واپسی کے لیے بھرپور کام کیا۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ کی سیکورٹی کی بنیاد پر پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی نہیں آئی،امید ہے پاکستان میں کرکٹ کے میدان جلد آباد ہونگے،آخر میں جیت کرکٹ کی ہو گی۔