ترجمان ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے شائع کردہ خبروں کی پرزور تردید

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ترجمان ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے شائع کردہ خبروں کی پرزور تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایف بی آر میں اس ضمن میں کوئی تجویز زیر غور نہیں، گوشوارے جمع کرانے کے حوالے سے ایک مربوط اشتہاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تشہیری مہم 30 ستمبر تک جاری رہے گی، الیکٹرونک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق لوگ بڑھ چڑھ کر اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروارہے ہیں، ٹیکس گزار حتمی تاریخ 30 ستمبر 2021 سے قبل اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشواریداخل کر وائیں، ٹیکس گذار بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں، کسی بھی قسم کی راہنمائی کے لئے ایف بی آر کی ہیلپ لائن 111772772 پر کال کریں، یا اپنے قریبی انکم ٹیکس دفتر سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :