سہیل شاہین اقوام متحدہ میں طالبان کے سفیر نامزد
جنرل اسمبلی میں خطاب کا موقع دیا جائے، طالبان کا اقوام متحدہ کو خط
بدھ 22 ستمبر 2021 12:49
(جاری ہے)
فرحان حق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست کی درخواست نو رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی، جس کے ارکان میں امریکہ، چین اور روس شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس پیر کو اختتام پذیر ہوگا اور امکان ہے کہ نو ملکوں کی کمیٹی اس سے قبل ملاقات نہیں کرے گی۔ جس کا مطلب ہے کہ طالبان کے وزیر خارجہ کو ممکنہ طور پر عالمی رہنماؤں سے خطاب کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں طالبان کے سفیر کی تعیناتی کی منظوری ان کے عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کے لیے ایک اہم اقدام ہوگا۔ اس سے بحران سے دوچار افغان معیشت کے لیے فنڈز ملنے کے امکانات روشن ہوں گے۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ طالبان کی عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کی خواہش وہ واحد عنصر ہے جس کی بنا پر دوسرے ممالک ان سے بدلے میں مطالبات کر سکتے ہیں کہ حکومت میں تمام افغان طبقات کو شامل کریں اور حاص طور پر خواتین کے حقوق کا خیال رکھیں۔فرحان حق کا کہنا ہے کہ طالبان کے خط میں لکھا گیا ہے کہ اسحاقزئی کا مشن ختم سمجھا جاتا ہے اور وہ اب افغانستان کی نمائندگی نہیں کر رہے۔تاہم اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق جب تک کمیٹی حتمی فیصلہ نہیں کرلیتی غلام اسحاقزئی اپنی سیٹ پر رہیں گے۔طے شدہ شیڈول کے مطابق اسحاقزئی 27 ستمبر کو اجلاس کے آخری دن عالمی رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ طالبان کے خط کی وجہ سے کوئی ملک اسحاقزئی پر اعتراض کرے۔عام طور پر مذکورہ کمیٹی اکتوبر یا نومبر میں اجلاس کرتی ہے تاکہ رواں سال تمام رکن ممالک کی اسناد کا جائزہ لیا جا سکے، جس کی رپورٹ سال ختم ہونے سے قبل جنرل اسمبلی سے منظور کروائی جاتی ہے۔ سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی اور جنرل اسمبلی عام طور پر مندوبین کی اسناد پر اتفاق رائے سے کام کرتی ہے۔کمیٹی گے دیگر ارکان میں بہاماس، بھوٹان، چلی، نامیبیا، سیرا لیون اور سیوڈن شامل ہیں۔طالبان کے 1996 سے 2001 تک چلنے والے اقتدار کے دوران اقوام متحدہ میں افغانستان کا مستقل مندوب ختم کی گئی حکومت کا ہی مقرر کردہ تھا کیونکہ کمیٹی نے سیٹ پر کسی اور کو متعین کرنے کی درخواست پر اپنا فیصلہ موخر کردیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.