پاکستان کی حمایت پر کرس گیل اپنی آئی پی ایل ٹیم سے ڈراپ؟

42 ویں سالگرہ پر ویسٹ انڈین سپر سٹار نظرانداز، پاکستان کی حمایت میں بیان پر ڈراپ کیا گیا: سوشل میڈیا صارفین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 ستمبر 2021 12:44

پاکستان کی حمایت پر کرس گیل اپنی آئی پی ایل ٹیم سے ڈراپ؟
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 ستمبر 2021ء ) 42 ویں سالگرہ پر کرس گیل کو نظرانداز کیے جانے پر سنیل گواسکر اور کیون پیٹرسن نے اظہار حیرت کیا ہے۔ بھارتی فرنچائز پنجاب کنگزکی جانب سے 42 ویں سالگرہ پر کرس گیل کو نظرانداز کیے جانے پر سابق بھارتی اوپنر سنیل گاوسکر اور سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن نے اظہار حیرت کیا ہے۔

(جاری ہے)

دبئی میں راجستھان رائلز کیخلاف آئی پی ایل میچ میں کپتان لوکیش راہول نے پلیئنگ الیون میں گیل کو شامل نہیں کیا، انھوں نے چار غیرملکی کرکٹرز کے طور پر نکولس پوران، عادل راشد، ایڈین میرکرم اور فابیان ایلن کو چنا۔

واضح رہے کہ کرس گیل نے گذشتہ دنوں پاکستان کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔ سوشل میڈیا پر بعض افراد کے مطابق انھیں اسی کی پاداش میں آئی پی ایل ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے ۔