پی ٹی آئی کے رینما دلیپ کمار کی کندھ کوٹ میں سیپکو افسران سے ملاقات علاقے میں صارفین کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال

Imran Malik عمران ملک جمعرات 23 ستمبر 2021 12:25

پی ٹی آئی کے رینما دلیپ کمار کی کندھ کوٹ میں سیپکو افسران سے ملاقات ..
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف منارٹی ونگ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے صدر دلیپ کمار نے کندھ کوٹ میں سیپکو کے ایکس ای این خالد اور ایس ڈی او فہیم بالکانی سے ملاقات کی اور علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دلیپ کمار نے بعض صارفین کو بلاجواز ڈیٹکیشن اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بعض علاقوں میں سیپکو اہلکاروں کی جانب سے صارفین کو بلاجواز تنگ کیا جارہا ہے۔

جبکہ خراب ٹرانسفارمرز کی تبدیلی بھی بعض اوقات مسِلہ ہوتی ہے۔ اس موقع ہر ایکس ای این نے یقین دہانی کروائی کہ صارفین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور صارفین کو بلاجواز تنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔