چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی جی ٹونٹی ممالک کے وزرائے خارجہ کی افغان امور پر ویڈیو کانفرنس میں شرکت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 23 ستمبر 2021 15:08

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی جی ٹونٹی ممالک کے وزرائے خارجہ کی افغان امور ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) تیئیس ستمبر کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جی ٹونٹی ممالک کے وزرائے خارجہ کی افغان امور پر ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں  کہا کہ عالمی اقتصادی تعاون کے  اہم پلیٹ فارم کی حیثیت سے جی ٹونٹی ممالک  کوافغانستان کے استحکام میں مدد دینے ،ترقی کو فروغ دینے اور مفاہمتی عمل کو یقینی بنانے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہیئے۔


انہوں نے افغان مسئلے کے پرامن حل  کے لئے چھ نکات پیش کئے۔

(جاری ہے)


پہلا، انسانی ہمدردی کی اشد ضرورت ہے۔ دوسرا، اقتصادی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔ تیسرا، بات چیت اور رابطہ کے ذریعے رواداری کے فروغ  کی کوشش کی جانی چاہیئے۔ چوتھا، انسداد دہشت گردی کے تعاون کو فوری طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ پانچواں، مہاجرین کے مسئلے کو  مکمل طور پرحل کیا جانا چاہیئے۔ چھٹا، مختلف میکانزم کے تحت مل کر کام کیا جانا چاہیئے۔
وانگ ای نے مزید کہا کہ چین جی ٹونٹی رکن ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ افغانستان کو بہتر مستقبل کے حصول میں مدد دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :