ْ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں سیمسٹر-2021 کے دوسرے فیز میں داخلہ کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 17:04

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سینٹر مورو کے ریجنل ڈائریکٹر محسن خان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں سیمسٹر-2021 کے دوسرے فیز میں داخلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے پراسپیکٹس آن لائن اور سیل پوائنٹس پر دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں سیمسٹر-2021ع کے دو سالہ بیچلر آف آرٹس پروگرام میں شامل جنرل ائسوسیئیٹ ڈگری آرٹس،بی کام ایسوسیئٹ کامرس جبکہ بی ایس کے چار سالہ پروگراموں میں اکائونٹنگ، فنانس، عربک، انگلش، جینڈر، وومن اسٹڈیز، انسٹرکشنل ڈیزائن، ٹیکنالوجی، لائبریری، انفارمیشن سائنسز، ماس کمیونیکیشن، پاکستان اسٹڈیز، اردو، اسلامک اسٹڈیز جنرل، قرآن و تفسیر، شریعہ، حدیث اور حدیث سائنس، سیرت اسٹڈیز، بی اے چار سالہ بزنس ایڈمنسٹریشن، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز میں ایسوسیئیٹ ڈگری ان ایجوکیشن دو سالہ، بی ائڈ ڈیڑھ سالا، بی ائڈ ڈھائی سالا، بی ائڈ چار سالہ ایسوسیئٹ پروگرامز، سہ ماہی ای کامرس اسکلز اور آن لائن کورسز سمیت دیگر کورسز کے آن لائن فارمز اے بی ایل، ایم سی بی بینک، فرسٹ وومن، یو بی ایل بینک اور ایزی پیسہ اور جاز کیش ائپ کے ذریعے جمع کرائے جا سکتے ہیں، جبکہ مزید تفصیلات کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فیس بک پیج کو وزٹ کیا جا سکتا ہے۔