پاکستان کے عوام ،پارلیمان اور حکومت سعودی عرب کے عوام کی خوشیوں میں شریک ہے،محمد صادق سنجرانی

دو طرفہ تعلقات تاریخی اور مثالی ،عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، سعودی عرب کیساتھ دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں،تعلقات وقت گزرنے کیساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں، چیئرمین سینٹ کی سعودی قیادت کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد

جمعرات 23 ستمبر 2021 22:22

پاکستان کے عوام ،پارلیمان اور حکومت سعودی عرب کے عوام کی خوشیوں میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ،پارلیمان اور حکومت سعودی عرب کے عوام کی خوشیوں میں شریک ہے،دو طرفہ تعلقات تاریخی اور مثالی ،عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، سعودی عرب کیساتھ دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں،تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سعودی عرب کی قیادت کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام پارلیمان اور حکومت سعودی عرب کے عوام کی خوشیوں میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی دن کسی بھی ملک کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات تاریخی اور مثالی ہیںاور دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور معاشرتی مماثلتیں پاکستان اور سعودی عرب کو ایک دوسرے کے قریب رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ترقی و خوشحالی کا مشترکہ ویژن رکھتے ہیں اور دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا گو ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام سعودی عرب کے بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی او رثقافتی مماثلتوں کے علاوہ امن و خوشحالی کیلئے مشترکہ بصیرت دوطرفہ تعلقات کو تقویت بخشتا ہے۔