بی این پی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس (آج) سرداراختر جان مینگل کی زیر صدارت منعقد ہوگا

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج 24ستمبر کو پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل منعقد ہو گا جس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال ، تنظیم امور اور آئندہ کے لائحہ عمل اور دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے اجلاس ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کوئٹہ میں صبح 10بجے مقررہ وقت پر شروع ہو گا پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :