لارڈ آف فوڈ ریسٹورنٹ میں میوزیکل شو اور ڈنر کا اہتمام

نامور گلوکار شیرمیاں داد خان ،احمد نواز،عریشمہ ڈھول پلیئر اور عمران ہاشمی کی پرفارمنس نے خوب سماں باندھ دیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 14:55

لارڈ آف فوڈ ریسٹورنٹ میں میوزیکل شو اور ڈنر کا اہتمام
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) لارڈ آف فوڈ ریسٹورنٹ میں میوزیکل شو اور ڈنر کا اہتمامِ ،نامور گلوکار شیرمیاں داد خان ،احمد نواز،عریشمہ ڈھول پلیئر اور عمران ہاشمی کی پرفارمنس نے خوب سماں باندھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف آر جے ڈاکٹر اعجاز وارث کی جانب سے لارڈ آف فوڈ کیفے میں میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا جس میں گلوکار شیر میاں داد ،احمد نواز ،عمران ہاشمی،ماہی بٹ سمیت دیگر نے پرفارم کیا گلوکار احمد نواز سرائیکی پرفارمنس جبکہ گلوکار شیرمیاں داد کے سریلے گانوں نے تو سب کو جھومنے پر مجبور کردیا جبکہ عریشمہ ڈھول پلئیر نے تو سب کو ڈھول پرفارمنس پر نچایے رکھااس موقع پر گلوکار عمران ہاشمی نے میڈلے پیش کیا اور ماہی بٹ نے پاکستانی مقبول پنجابی گانوں کا ری مکس پیش کیا شو کے میزبان کا کہنا تھا کہ شو میں سب دوستوں کا مدعو کیا تاکہ مل بیٹھنے اور تفریح سمیٹنے کا موقع ملے۔

متعلقہ عنوان :