تیسرے چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 24 ستمبر 2021 15:03

تیسرے چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ میں کل تین میچ کھیلے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) تیسرے چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ میں کل ہفتہ کو مزید تین میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ماڑی پٹرولیم کا مقابلہ پاکستان ائیرفورس سے ہوگا ، دوسرا میچ پنجاب اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں نیشنل بینک اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان واپڈا، ماڑی پٹرولیم، پاکستان ایئرفورس اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں نیشنل بینک آف پاکستان، پاکستان نیوی، پنجاب اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 27 ستمبر کو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جبکہ تیسری پوزیشن اور فائنل میچ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔