بائیڈن کی میزبانی میں انڈو پیسیفک اتحاد کا سربراہی اجلاس

جمعہ 24 ستمبر 2021 15:48

بائیڈن کی میزبانی میں انڈو پیسیفک اتحاد کا سربراہی اجلاس
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2021ء) امریکی صدر جو بائیڈن آج واشنگٹن میں انڈو پیسیفک الائنس کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اس اتحاد کو ’کواڈ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور  اس سربراہی اجلاس میں بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اس اجلاس کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن خارجہ پالیسی کے حوالے سے ان اہم نکات پر روشنی ڈالیں گے جن کی وجہ سے وہ بحرالکاہل کی طرف زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی  حکومت اس خطے میں چین کے بڑھتے اقتصادی اور عسکری عزائم کو پریشان کن قرار دیتی ہے۔ کواڈ نامی گروپ کے چاروں رکن ممالک کے رہنما ماحول، کووڈ انیس، اور سائبر سکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔