پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدہ

جمعہ 24 ستمبر 2021 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی ریموٹ سینسنگ، جی آئی ایس اور کلائیمیٹک ریسرچ لیب نیشنل سنٹر آف جی آئی ایس اینڈ سپیس اپلیکیشنز اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی شعبہ اقتصادیات اور شماریات کے درمیان تحقیق کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پا گیا ۔ اس سلسلے میں وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد ، ریکٹر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم، پرنسپل انویسٹی گیٹرڈاکٹر ضیاء الحق، ڈین سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس یو ایم ٹی پروفیسر ڈاکٹر نوید یزدانی، فوکل پرسنز ڈاکٹر سلمان طارق، ڈاکٹر سائرہ شریف و دیگر نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق فریقین مشترکہ تحقیق ، ڈیٹا شیئرنگ، کانفرنسز، سیمینارز ،ورکشاپس کا انعقاد کریں گے تاکہ طلباء اور نوجوان پیشہ ور افراد کو رہنمائی اور سیکھنے کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔معاہدے کا مقصد پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے اداروں کے مابین روابط کو فروغ دینے کیلئے دیگر سرگرمیوں کے نفاذ میں مسلسل اور مستقل معاونت کرنا ہے ۔