اداکار علی عباس ڈرامہ سیریل بدذات میں عمران اشرف کے ساتھ دکھائی دیں گے

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:04

اداکار علی عباس   ڈرامہ سیریل بدذات میں عمران اشرف کے ساتھ دکھائی دیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) معروف  اداکار علی عباس   ڈرامہ سیریل بدذات میں عمران اشرف کے ساتھ دکھائی دیں گے۔  ۔ مقامی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی عباس نے بتایا کہ وہ اپنے آنے والے  ڈرامہ سیریل بد ذات کے لیے خاصے پر جوش ہیں جس میں وہ ایک بار پھر عمران اشرف کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل بدذات  کی کہانی خاصی دلچسپ ہے اور مردوں کے گرد گھومتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میں  وکالت چھوڑ کر اداکاری کی طرف آیا تھا جس پر میرے  ابا جی ناراض تھے اور انہیں لگتا تھا کہ مجھے شاید سبق ملے گا اور میں واپس راہ راست پر آ جاؤں گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد  میری بیوی نے مجھے بہت سپورٹ کیا جس کا میں شکرگزار ہوں۔

متعلقہ عنوان :