فلسطینی صدر کی اسرائیلی حکام کو 1967 کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں سے نکلنے کی ڈیڈ لائن

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:30

فلسطینی صدر   کی  اسرائیلی حکام کو  1967  کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی ..
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی حکام کو 1967 کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں بہ شمول مشرقی بیت المقدس سے نکلنے کے لیے ایک سال کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن سے پہلے ورچوئل خطاب میں  محمود عباس  نے  کہا کہ ان کا ملک اس سال کے دوران سرحدوں کی حد بندی اور تمام حتمی حیثیت کے مسائل کو بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی خاطر کام کرنے کے لیے تیار ہے اس کے لیے اسرائیل کو ایک سال کی مہلت دی جاتی ہے کہ وہ واپسی کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے  عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی قوم کے لیے بین الاقوامی برادری کی طرف سے ضمانت دی گئی ریاست، آزاد اور بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات کرےجب عالمی برادری یہ تسلیم کرتی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فلسطینیوں کو تحفظ، آزادی اور امن کی فراہمی لازمی ہے تو اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی قوم کو اس کے ضمانت شدہ حقوق دلائے جائیں۔