سی ٹی ڈی پنجاب کی صوبے بھر میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار

ہفتہ 25 ستمبر 2021 14:01

سی ٹی ڈی پنجاب کی صوبے بھر میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔حافظ آباد سے ممشالی خان نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا،ممشالی خان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہا تھا، گوجرانوالہ سے عبدالرحمان نامی دہشت گرد گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، شیخوپورہ سے کاشف محمود اور منصور نامی دہشت گرد گرفتار کئے گئے، گرفتار دہشت گرد وال چاکنگ کے زریعہ فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے تھے۔