افغانستان میں فضائی حملوں کیلئے طالبان کو بتانا ضروری نہیں، پینٹاگون

انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام کو رابطے میں رکھتے ہیں، جان کربی

اتوار 26 ستمبر 2021 15:30

افغانستان میں فضائی حملوں کیلئے طالبان کو بتانا ضروری نہیں، پینٹاگون
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پینٹاگون پریس سیکریٹری جان کربی نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام کو رابطے میں رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فضائی حملوں میں استعمال ہونے والی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور اس میں معاون رابطوں کے لیے مخصوص اصولوں کی ضرورت نہیں ہے۔جان کربی نے کہاکہ طالبان سے بھی فی الحال فضائی حدود کے حوالے سے کوئی بات کرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاکہ توقع کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں اس سلسلے میں مستقبل میں بھی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔