نوشہروفیروز اور گرد نواح میں طوفانی ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مون سون کی پہلی موسلادھار بارش

بجلی کی فراہمی معطل ،مواصلات کا نظام بھی دھرہم برہم ہوکر رہ گیا، شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

منگل 28 ستمبر 2021 22:59

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) نوشہروفیروز اور گرد نواح میں طوفانی ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مون سون کی پہلی موسلادھار بارش ،موسلا دھار بارش کے باعث گرمی کازور ٹوٹ گیا اور بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ مواصلات کا نظام بھی دھرہم برہم ہوکر رہ گیا، شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

طوفانی ہواوں کے باعث متعد درخت ،بجلی کے پول گر گئے اور چھتوں پر رکھی سولر پلیٹیں ہوا کی نظر ہو گئی ،شہر کی گلیوں بازاروں میں بارش کا پانی جھیل کا منظر پیش کرنے لگا دوسری جانب موسلادھار بارش کے باعث کپاس کی تیار فصل تباہ ہوگئی اور آباد گاروں کو شدید نقصان ہہنچاہے۔محکمہ موسمیات نوشہروفیروز کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ وقفہ وقفہ کے ساتھ 02 اکتوبر تک بارشوں کا سلسلہ شروع رہنے کا امکان موجود ہے، نوشہروفیروز سمیت نواحی علاقوں میں طوفانی ہواوں کے ساتھ 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ درجہ حرارت 36 سنٹی گریڈ رہا اور ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔