ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کے ہیڈ کا فیصلہ اگلے دو تین روز میں ہوگا ، ثقلین مشتاق مضبوط امیدوار

جمعرات 30 ستمبر 2021 14:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کے ہیڈ کا فیصلہ اگلے دو تین روز میں ہونے کا امکان ہے، اسپورٹ اسٹاف ہیڈ کیلئے ثقلین مشتاق مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آگئے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کے ہیڈ کا فیصلہ اگلے دو تین روز میں ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسپورٹ اسٹاف کے ہیڈ کا تقرر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اسپورٹ اسٹاف میں مصباح الحق اور وقار یونس کے دستبردار ہونے کے بعد میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کی خدمات پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہیں۔چیئرمین رمیز راجہ نے مقامی اسپورٹ اسٹاف ہیڈ مقرر کرنے کے لیے کہا تھا، اسپورٹ اسٹاف ہیڈ کے لیے ثقلین مشتاق مضبوط امیدوار ہیں۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ انٹر نیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو نیوزی لینڈ سیریز کیلئے عارضی کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ثقلین مشتاق کو اسپورٹ اسٹاف ہیڈ مقرر کیا جا سکتا ہے، ثقلین مشتاق کی گزشتہ روز چیئرمین رمیز راجہ سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔