صوابی،پولیس کی کارروائی،زنجیروں میں جکڑی خاتون کو بہ حفاظت بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 1 اکتوبر 2021 22:53

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2021ء) چھوٹا لاہور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران زنجیروں میں جکڑی خاتون کو بہ حفاظت بازیاب کرکے ملزمان والد اور بھائی کو گرفتار کرلیاوالد اور بھائیوں نے خاتون کو زنجیروں سے باندھ کر محبوس کیا تھاسفاک والد اور بھائیوں نے ظلم کی انتہا کردی, مسماة(ن) کو زنجیروں سے باندھ کر مسلسل ظلم و ستم کا نشانہ بناتے رہے وجہ عنادمتاثرہ لڑکی کی آج سے 12سال قبل گھریلو ناچاقی کی بناء پر طلاق ہوچکی تھی،سوتیلی ماں کا رویہ اس کے ساتھ اچھا نہ ہونے کی وجہ سے والد اور بھائیوں نے اسے زنجیروں سے باندھ دیا۔

ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان، ایس ایچ او لاہور الطاف خان کے ہمراہ تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ والد اور بھائیوں نے سگی بہن کو زنجیروں سے باندھ کر کمرے میں محبوس رکھا اور اس پر تشدد کرتے تھے، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو بازیاب کرالیا. ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع ملی کہ جلسئی لار دیہہ مانکی میں ایک مکان کے اندر محمد ایوب نامی شخص اور اس کے بیٹوں سیف اللہ و فضل اللہ نے خاتون کو زنجیروں سے باندھ کر حبس بے جا میں رکھا ہے اور اس پر تشدد بھی کرتے ہیں، اطلاع پر ایس ایچ او لاہور الطاف خان،لیڈیز پولیس و دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے وہاں پہنچ کر لیڈی کنسٹبل کے ذریعے مکان چیک کیا گیا، جہاں ایک ویران کمرے میں خاتون کو زنجیروں سے باندھا گیا تھا، جہاں نہ بجلی تھی نہ کوئی اور سہولت. چارپائی کے ساتھ زنجیر باندھ کر متاثرہ خاتون کو جکڑ لیا تھاپولیس نے زنگ سے آلود زنجیر کو توڑ کر لڑکی کو بازیاب کرایا۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون مسماة (ن) بعمر تقریبا 30,31 جس کی گھریلو ناچاکی کی بناء پر طلاق ہو کر والد کے گھر واپس آکر رہ رہی تھی تا ہم سوتیلی ماں کا سلوک اس سے ٹھیک نہ تھا اور والد نے اسے ایک ویران کمرے میں زنجیر سے باندھ کر محبوس رکھاملزمان والد محمد ایوب اور اس کے دونوں بیٹوں سیف اللہ اور فضل اللہ ساکنان جلسئی کو پولیس نے گرفتار کرکے جن کے خلاف خاتون کو زنجیر سے باندھ کر حبس بے جا میں رکھنے کی مد میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔