Live Updates

تحریک انصاف کے خلاف جھوٹے ہتھکنڈے استعمال کر کے عوام کو بے وقوف بنانے والوں کو منہ کی کھانے پڑیگی ، غوث علی شاہ

اتوار 3 اکتوبر 2021 19:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2021ء) سندھ کے سابق وزیر اعلی و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جھوٹے ہتھکنڈے استعمال کر کے عوام کو بے وقوف بنانے والوں کو منہ کی کھانے پڑیگی پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان وعدوں کی تکمیل دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں جلد ملک کے خزانے کو مال غنیمت جان کر اپنی جیب بھرنے والے جیلوں میں بند ہونگے میں ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کاحامی رہا ہوں اور ہمیشہ رہونگا ملک کی سلامتی و خوشحالی سمیت پاکستان کی عوام کیلئے کسی قدم پیچھے ہٹا نہیں جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی رہنما سجاد عباسی و دیگ کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سندھ اور اس میں بسنے والے مظلوم عوام کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں اور انشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے دوران سندھ اور سندھ میں رہنے والو ں کے مسائل سے بھی آگاہ کرونگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات