فاروق آباد‘تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرنے نوجوان جاںبحق

پیر 11 اکتوبر 2021 14:05

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سیکھم سٹاپ مریدکے روڑ پرتیزرفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار 21سالہ نوجوان محسن اقبال جاں بحق جبکہ 22 سالہ نوجوان احسن افتخار زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے زخمی نوجوان احسن افتخار ولد افتخار علی کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :