سزائے موت کے قیدی شیخ عمران کو مقتول وقاص احمد کے اہل خانہ نے فی سبیل اللہ معاف کردیا

پیر 11 اکتوبر 2021 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) سزائے موت کے قیدی شیخ عمران کو مقتول وقاص احمد کے اہل خانہ نے فی سبیل اللہ معاف کردیا، 13 جون 2017 کو سنگاپور پلازہ میں عمران شیخ کی گولی سے وقاص احمد اعوان کا قتل ہوا تھا اور پھر گرفتاری کے بعد معزز عدالت نے مورخہ 26 جنوری 2019 کو ایڈشنل سیشن جج محمد اعجاز رضا نے مجرم عمران شیخ کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا ، اور اب وقاص احمد ( وکی )کی فیملی نے خالص اللہ کی رضا کی خاطر فی سبیل اللہ عمران شیخ کو معاف کر دیا۔

معافی کا اعلان دربار شلبانڈی شریف راولپنڈی میں کیا گیا ، دربار عالیہ شلبانڈی کے سجادہ نشین سلطان عالم صاحب نے جرگہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صلہ رحمی کا مظاہرہ کرنا ہی اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ ترین عمل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقتول وقاص وکی کے بھائیوں ملک آفاق ملک علی رضا ، سابق وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ راجہ جہانداد ، سابق ایم پی اے چوہدری آیاز ،سابق وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی شیخ وامق ، وائس چیئرمین پی ایچ اے ملک عابد حسین ، صدرانجمن تاجران کینٹ و سنگاہ پور پلازہ منیر بیگ مرزا ،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ٹینچ بھاٹہ محمد نیاز اعوان ،سینئر صحافی امجدنذیر بھٹی، لطیف اللہ یوسف زئی ، عاشق علی پٹواری ، علی اصغر عوان ، مرزا طارق ، صدر مال پلازہ چوہدری بشارت ،اور عزیر و اقارب سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سلطان عالم صاحب اور راجہ جہانداد سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ بدلہ لینے کی سکت رکھنے کے باوجود معاف کرنا ایک اعلی ترین عمل ہے۔ مقتول وقاص شہید کے بھائیوں اور اہل خانہ کی جانب سے اللہ کی رضا کے حصول کے لیے سزائے موت یافتہ قاتل شیخ عمران کو فی سبیل اللہ معاف کرنا ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مجرم شیخ عمران کے بھائی شیخ عثمان نے ملک ذولفقار اعوان اور ملک آفتاب اعوان سمیت انکے بھائیوں اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے دیت کے طور پر رقم کی ادائیگی کے اصرار کے باوجود فی سبیل اللہ معاف کرنا قابل تحسین اقدام ہے اس اعلی ظرفی اور وسعت پر قاتل فیملی تادم زندگی انکی تابعدار اور فرمانبردار رہے گی۔

متعلقہ عنوان :