برازیل ،نامعلوم افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک

منگل 12 اکتوبر 2021 13:49

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2021ء) برازیل میں نامعلوم افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہو گئے ،امریکی ذرائع ابلاغ  نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ برازیل کے شہر التوگارکس میں نامعلوم افراد کی  فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی ہلاک ہو گئے تاہم ان کا بیٹا محفوظ رہا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق  موٹر سائیکل پر سوارنامعلوم افراد نے  حملہ اس وقت کیا گیا جب متاثرہ افرادپارک میں  گاڑی سے باہر نکل رہے تھے۔حملہ آور وا قعہ  کے بعد فرار  ہوگئے  ۔ریسکیو ٹیم نے نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔