اسرائیلی وزیرِ اعظم کی روسی صدر سے ملاقات 22 اکتوبر کو ہوگی

بدھ 13 اکتوبر 2021 16:24

اسرائیلی وزیرِ اعظم کی روسی صدر سے ملاقات 22 اکتوبر کو ہوگی
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم 22 اکتوبر کو روسی صدر سے روسی شہر سوچی میں ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے درمیان ملاقات میں ایرانی جوہری معاہدے اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کا دورہ روس روسی صدر کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :