بلو چستان سے تبدیلی کی ابتداء کے اثرات مستقبل میں ملکی سیا ست پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں ،سعید الحسن مندوخیل

ْاین ڈی ایم اے فور ی طور پر زلزلے متاثرین کو پر ی فیب مکانات فراہم کرے ، سابق وفاقی وزیر

بدھ 13 اکتوبر 2021 22:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر سا بق وفا قی وزیر سعید الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ بلو چستان سے تبدیلی کی ابتداء کے اثرات مستقبل میں ملکی سیا ست پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں اس وقت وزراء اور ارکان اسمبلی کو جس قدر مراعت اور فنڈز حاصل ہیں وہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ملے سردی کی شدت میں اضافے نے ہرنائی کے زلزلہ زدگان کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے این ڈی ایم اے فور ی طور پر زلزلے متاثرین کو پر ی فیب مکانات فراہم کرے ۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو مختلف وفود سے گفتگوکر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سر دار اختر مینگل نے وزیراعلیٰ کے متعلق جو بیان دیا ہے ہم اس سے متفق ہیں اس وقت صوبے کے سیا سی حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور اس کشیدگی کی صورتحا ل کے نتیجے میں ہو نے والی کسی بھی تبدیلی کے اثرات بلوچستان کے علاوہ بھی محسوس کئے جا سکیں گے انہوں نے کہاکہ اس وقت جو مر اعات وزراء اور ارکان اسمبلی کو حاصل ہیں تاریخ میں انکی مثال نہیں ملتی لیکن سمجھ میں نہیں آرہا کہ انکی ناراضگی کس بات پر ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی کے زلزلہ متاثرین اس وقت انتہائی پریشان ہیں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے موسم سرد ہو نے کی وجہ سے عام سے ٹینٹوں میں پناہ لینے والے افراد سردی کی وجہ سے مختلف بیما ریوں کا شکار ہورہے ہیں ساتھ ہی ہرنائی کے ہسپتالوں میں لیڈی ڈاکٹروں سمیت عملے کی کمی ہے جسکی وجہ سے مریض بھی پریشان ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ این ڈی ایم اے زلزلہ متاثرین کے لئے پری فیب گھر فراہم کرے حکومت ہسپتالوں میں ڈاکٹر ز اورسہولیات فراہم کرے ہرنائی میں لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں ہے حکومت بلو چستان وہاں پر فوری طوپر لیڈی ڈاکٹر بھیجی جائیں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت ہرنائی زلزلہ متاثرین کے سا تھ ہے اوراپنے طورپر انکی ہر ممکن مدد جا ری رکھے گی ۔