کورونا وائرس صورتحال: مزید 9مریض جاں بحق اور 431 دیگر متاثر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 13 اکتوبر 2021 22:24

کورونا وائرس صورتحال: مزید 9مریض جاں بحق اور 431 دیگر متاثر ہوئے، وزیراعلیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 9 مریض لقمہ اجل بنے جس سے اموات کی تعداد 7514 ہوگئی ہے اور 12888 ٹیسٹ کرانے پر 431 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو وزیراعلی ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 9 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں جس سے اموات کی تعداد 7514 تک پہنچ گئی جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد بنتی ہے۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ 12888 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 431 کیسز پائے گئے جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 3.3 فیصد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 6171102 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن کے نتیجے میں463248 کیسز کی تشخیص کی گئی ان میں سے 93.7 فیصد یعنی 434247 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والی341 شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 21487 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 21193 گھروں میں ، 30 آئسولیشن مراکز میں اور 264 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 261 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 21 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 431 نئے کیسز میں سے 140 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں 54 جنوبی ، 44 شرقی ، کورنگی 21 ، ملیر 12 ، 6 وسطی اور 3غربی شامل ہیں۔ حیدرآباد 77 ، کشمور 24 ، لاڑکانہ 19 ، سانگھڑ 17 ، تھرپارکر 15 ، شکارپور اور دادو 14-14 ، نوشہروفیروز اور سجاول 12-12، میرپورخاص 11 ، ٹنڈو الہیار اور جیکب آباد 10-10، جامشورو اورسکھر 8-8، مٹیاری اور عمرکوٹ 6-6، خیرپور 5، گھوٹکی 4، بدین 3، شہید بے نظیر آباد 2 کیسز ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے صوبے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔