حضور اکرم ؐ کی تشریف آوری پوری کائنات پر اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے ، ڈاکٹر افشاں رباب سید

عاشقان رسول ؐ کو ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بھی عبادت کا درجہ رکھتی ہے

بدھ 13 اکتوبر 2021 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) ا یڈمنسٹریٹرڈی ایم سی ساتھ ڈاکٹر افشاں رباب سیدنے کہاہے کہ حضور اکرم ؐ کی تشریف آوری پوری کائنات پر اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے عاشقان رسول ؐ کو ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بھی عبادت کا درجہ رکھتی ہے بلدیہ جنوبی انتظامیہ کی جانب سے ماہ ربیع الاول کے آغاز سے ہی سڑکوں کی استرکاری و پیچ ورک،سیوریج کے مسئلے کے حل کیلئے لائنوں کی وینچنگ کے ذریعے صفائی،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی، اور صحت و صفائی کے خصوصی انتطامات شروع کردئیے گئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے بلدیہ جنوبی کے مرکزی دفتر میں 12ربیع الاول کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے علما کرام ومشائخ اور محافل و میلاد کمیٹیوں کے منتظمین کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں میونسپل کمشنر اختر علی شیخ، علامہ محمد اکبر درس،علامہ وزیرعلی نقشبندی،محمدآصف قادری، فہیم الدین شیخ،محمد آصف نزاہی، ذوالفقارچندریگر،اسدرضا قادری، سیدعرفان عطاری، حافظ محمد عمان قادری، محمدبلال عطاری، محمد بشیرقادری،محمدرئیسی سمیت دیگرعلما کرام اورمحکمہ جاتی افسران نے شرکت کی اجلاس میں شریک علما کرام کاکہنا تھا کہ12 ربیع الاول کامرکزی جلوس کاآغاز ضلع جنوبی سے ہوتا ہے جلوسوں کی گذرگاہوں اور مساجد کے اطراف کچھ مقامات پر سڑکوں کی استرکاری، گڑھوں کی بھرائی،صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کی ضرورت ہے اصل مسئلہ سیوریج کی باگفتہ صورتحال کاہے لہذا کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو پابندکیا جائے کہ ہنگامی بنیادوں پراس امرکو یقینی بنایاجائے کہ جلوس کے راستوں اور مساجدکے اطراف سیوریج کے مسائل پیدانہ ہوں تاکہ جلوس کے شرکا کو اس ضمن میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے خصوصا پمپنگ اسٹیشنز پرجنریٹرز کوورکنگ حالت میں رکھا جائے اجلاس میں علما کرام نے کے الیکڑک کیجانب بجلی کی غیراعلانیہ بندش پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس مسئلے کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے پرزوردیا ا یڈمنسٹریٹرساتھ ڈاکٹر افشاں رباب سید نے کہاکہ بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ ماہ ربیع الاول اور خاص طور پر 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوسوں کی گزرگاہوں، مساجد،محافل کے مقامات کے اطراف صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات، چونے کے چھڑکاکے انتظامات کو یقینی بنارہی ہے ضلع جنوبی خصوصا اولڈ سٹی ایریاز میں قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے کاروائی کاآغاز کردیا گیا ہے میونسپل کمشنر اختر علی شیخ نے اجلاس میں بتایا کہ انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے بلدیہ جنوبی کے مرکزی دفترمیں کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے جہاں عملہ اور افسران مختلف شفٹوں میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے تمام تر ضروری سامان اور مشینری کے موجودرہے گا اس ضمن میں تمام متعلقہ افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں