دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال کے اعدادوشمار

جمعرات 14 اکتوبر 2021 12:23

دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال کے اعدادوشمار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2021ء) واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی  آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ  میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 43600کیوسک اور اخراج 50000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی  آمد9500 کیوسک اور اخراج9500کیوسک،دریائے  جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد15200کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی  آمد17800کیوسک اور اخراج   5000کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1511.63 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.816 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح 1181.00 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.228 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح643.90 فٹ، بیراج  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.098 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :