آئی ٹی انڈسٹری کیلئے6ارب کے پیکیج کی طرز پر ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی بھی معاونت کی جائے‘ پرویز حنیف

لاکھوں ہنر مندوںکا روزگار بچانے کیلئے طورخم کے راستے آنیوالے مال پر عائد ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے ‘ چیئر پرسن سی ٹی آئی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:27

آئی ٹی انڈسٹری کیلئے6ارب کے پیکیج کی طرز پر ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت ..
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات کیلئے آئی ٹی انڈسٹری کیلئی6ارب کے پیکیج کی طرز پر ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی بھی معاونت کرے ،عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے قرض پروگرام کیلئے جو شرائط عائد کی جارہی ہیںوہ قابل قبول نہیں ہیں ،اعلانات کے باوجود برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیںدورنہیں کی گئیں بلکہ پیچیدگیاںبڑھ رہی ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک ،وائس چیئرمین اعجازالرحمان،سینئر ایگزیکٹو ممبر ریاض احمد، سعید خان،دانیال حنیف اوردیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارپٹ انڈسٹری کو درپیش دیرینہ مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پرویز حنیف نے کہا کہ حکومت کا آئی ٹی کی برآمدی انڈسٹری کو سپورٹ فراہم کرنے کااقدام خوش آئند ہے ۔

موجودہ حالات میں پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوںکی انڈسٹری بد ترین حالات سے دوچار ہے اور اگرحکومت برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے ساتھ اس طرزپر معاونت فراہم کرے تو ماضی کی طرح اس انڈسٹری کی برآمدات دوبارہ عروج حاصل کر سکتی ہیں۔ پرویز حنیف نے کہا کہ خاص طورپر طورخم کے راستے آنے والے جزوی تیار خام مال پر عائد ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے تاکہ اس انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں ہنر مندوںکے روزگار کو تحفظ حاصل رہے ۔

متعلقہ عنوان :