مالی سال21، بینک ڈپازٹس 20ٹریلین کی بلند سطح پرپہنچ گئے

ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کی سالانہ رپورٹ جاری ،مالی گوشوارہ بھی شامل

جمعہ 15 اکتوبر 2021 14:45

مالی سال21، بینک ڈپازٹس 20ٹریلین کی بلند سطح پرپہنچ گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء)ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی)نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ، رپورٹ میں ڈپازٹ پروٹیکشن فریم ورک، کارپوریٹ نظم و نسق اور عوامی آگاہی کے دائرے میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ہے اور مالی سال 21 کا کارپوریشن کا مالی گوشوارہ بھی شامل ہے ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کارپوریشن کی طرف سے دیے گئے تحفظ میں آنے والے ڈپازٹرز کی تعداد بینک ڈپازٹس میں عمدہ نمو کے رجحان کے سبب بڑھ گئی ہے ،بینک ڈپازٹس مالی سال 21 میں مزید بڑھ کر اب تک کی بلند ترین سطح 20 ٹریلین روپے تک جا پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

کارپوریشن کی طرف سے دیا جانے والا تحفظ بنیادی طور پر چھوٹے ڈپازٹرز کیلئے ہے ۔ روایتی بینکاری کے 98.9 فیصد ڈپازٹرز اور اسلامی بینکاری کے 98.5 فیصد ڈپازٹرز 31 دسمبرکو ڈی پی سی سے ڈپازٹ پروٹیکشن کی اہلیت کے حامل ہیں جو انہیں اس صورت میں دی جائے گی جب بالفرض اسٹیٹ بینک ان کے بینک کو ناکام قرار دیدے ۔